انڈر 19 ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے شائقین کرکٹ میں خاص دلچسپی پیدا کی ہے۔
واضح رہے کہ آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے:
پہلا میچ: بھارت vs امریکا
دوسرا میچ: میزبان زمبابوے vs اسکاٹ لینڈ
تیسرا میچ: تنزانیہ vs ویسٹ انڈیز
تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔