پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں شامل ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ 10 سال انتہائی کامیاب رہے ہیں اور مستقبل میں بھی لیگ میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ شائقین کو بہت مس کریں گے، تاہم ٹیم کوشش کرے گی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر ناظرین کو ٹی وی اسکرین پر بہترین مقابلے فراہم کیے جائیں۔اس موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ بن چکی ہے اور آنے والے برسوں میں اس کی کامیابی میں مزید اضافہ ہوگا۔