ایشیا کپ 2025: پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے بتایا کون سی ٹیم فیورٹ ہے

ایشیا کپ 2025: پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے بتایا کون سی ٹیم فیورٹ ہے

ایشیا کپ 2025 کے آغاز سے قبل کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو سے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی کیونکہ ایک یا دو اوور میں پورا میچ بدل سکتا ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے صحافی کو سوال ہی واپس کر دیا اور کہا کہ "آپ کو کس نے کہا کہ بھارت فیورٹ ہے؟ میں نے تو نہیں سنا۔"واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔