لاہور: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 91.886 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جن کی مالیت 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
نمایاں کارروائیاں
ہتار روڈ ہری پور: ایک ملزم سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات تعلیمی اداروں کے طلباء کو فروخت کرتا تھا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ:
دبئی جانے والے مرد و خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد۔
ریاض جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 220 گرام وزنی 33 کوکین بھرے کیپسول برآمد۔
جی ٹی روڈ گجرات: ایک گاڑی سے 64.8 کلوگرام چرس اور 18.6 کلوگرام افیون برآمد، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار۔
شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان: ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلوگرام آئس برآمد۔
منڈی بہاؤالدین (چک بساوا): ایک گھر سے 1.2 کلوگرام آئس برآمد، خاتون گرفتار۔
قانونی کارروائی
ترجمان کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔