اے این ایف کی کارروائیاں: برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سمیت 205 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں: برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سمیت 205 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 گرفتار

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 205 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لیں، جن کی مالیت ایک کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ کارروائیوں میں 6 منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اہم کارروائیاں:
???? پشاور: کارخانو مارکیٹ، حیات آباد میں ایک خاتون کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔
???? لاہور: کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1 کلو ویڈ برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
???? کوئٹہ:کچلاک بائی پاس روڈ پر باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔
ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔