فیصل آباد: غیر قانونی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن،بھاری کھیپ برآمد،ملزم گرفتار

فیصل آباد: غیر قانونی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن،بھاری کھیپ برآمد،ملزم گرفتار

فیصل آباد میں غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ اور جعلی ادویات برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے اور ڈرگ سکواڈ ٹیم نے شہباز ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے غیر رجسٹرڈ، جعلی اور ممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار پکڑی ہے۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی گولیاں اور کریمیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ ادویات کی پیکنگ اور تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔ ملزم رضوان الیاس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی غیر قانونی ادویات کی فراہمی اور صحت کے لیے خطرناک عناصر کے خلاف میکانزم کا حصہ ہے، اور متعلقہ ادارے اس قسم کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔