صدر یونس کی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

صدر یونس کی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

ڈھاکا: صدر محمد یونس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں بے یارو مددگار روہنگیا تارکین وطن سرحد پار کر کے بنگلادیش آ رہے ہیں، جس سے انسانی المیہ مزید سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔صدر یونس نے عالمی برادری اور بااثر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے فوری طور پر اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔