ویب ڈیسک: ایران اور افغانستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم پر فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزرائے خارجہ کا رابطہ:
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں:اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی گئی۔اسلامی دنیا کے مربوط اور متحد ردعمل پر زور دیا گیا۔
دیگر امور پر گفتگو:
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق:فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایران کے آبی حقوق، سرحد پار تعاون، قونصلر روابط اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دونوں ممالک نے علاقائی امن کے لیے طویل المدتی تعاون اور مذاکرات کو ضروری قرار دیا۔
غزہ کی صورتحال:
اسرائیلی بمباری میں مزید 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔غذائی قلت اور بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 127 تک پہنچ گئی، جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔