نیدرلینڈ کا غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت، سفیر طلب، دو انتہاپسند وزیروں پر داخلے کی پابندی

نیدرلینڈ کا غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت، سفیر طلب، دو انتہاپسند وزیروں پر داخلے کی پابندی

ڈچ حکومت نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو "ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ دفاع" قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

 نیدرلینڈ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرنے اور دو انتہاپسند اسرائیلی وزرا پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔رائٹرز کے مطابق، پیر کی شب جاری کردہ خط میں ڈچ حکومت نے واضح کیا کہ وہ غزہ کی سنگین صورتحال پر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ وزیر اتمار بن گویر اور بیزلیل سموتریچ پر فلسطینیوں کے خلاف اکسانے، غیرقانونی بستیوں کی حمایت اور غزہ میں نسلی تطہیر کی وکالت کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی۔

ڈچ وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ دونوں وزرا نے آبادکاروں کے تشدد کو ہوا دی اور غزہ میں نسل کشی کی حمایت کی۔اس اقدام پر اسرائیلی وزرا نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے یورپی قیادت پر "انتہا پسند اسلام" کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا۔ڈچ حکومت نے یورپی یونین سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات، تحقیقاتی فنڈنگ محدود کرنے اور تجارتی پابندیوں کی وارننگ دینے پر بھی زور دیا ہے۔
 

 
Ask ChatGPT