کراچی(آئی این پی ) ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ایک یو سی کی دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل ہوگیا اور پیپلز پارٹی اپنی نشست سے محروم ہوگئی۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائو ن یوسی ون میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔