شبلی فراز کی خالی نشست پر پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے 5 امیدوار

 پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے  لئے  امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن  آف پاکستان کی جاری  فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے تاج محمد آفریدی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔