ضمنی بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔11 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی 9 میں سے 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے، ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی، جنرل کونسلر کی نشست پر جی ڈی اے کے حصے میں 1 اور تحریک لبیک کے حصے میں 2 نشستیں آئیں جبکہ آزاد امیداروں نے بھی 2 نشستیں جیتیں، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں ٹی ایم سی منگھوپیر کی یو سی 10 میں وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسٹفن مسیح 891 ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے، اے این پی کے احسن اللّٰہ 324 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ یو سی 8، ٹی ایم سی بلدیہ کیماڑی میں وائس چیئرمین کا انتخاب ہوا، جس میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 3132 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار حسنین چوہان 1084 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔