جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب قرار

گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے  جی بی 16 دیامر 2 میں  پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد انتخابی نتیجہ تبدیل ہوگیا جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دئیے گئے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا