26ویں ترمیم سے پہلے سب کی رائے لی گئی تھی:اعظم نذیر تارڑ

  اب کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے  اس پر اعتراض کرتے ہیں:وزیرقانون کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے  کہا ہے  چھبیسویں آئینی ترمیم سے پہلے اسی آڈیٹوریم میں ایک ایک شق کو بتایا تھا اس وقت ترمیم کے لیے سب سے رائے لی گئی تھی۔اب بھی کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے اس پر اعتراض کرتے ہیں۔   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا   ڈی ایچ اے سے پراجیکٹ سائن ہوا اور ڈی ایچ اے ٹیم کا اچھا تجربہ رہا۔  یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل ہونے لگا ہے آپ نعروں کی بجائے عمل پر کام کریں ، عملی کام پر توجہ دیں