انسداد دہشت گردی عدالت کا اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کا اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کے حکم جاری کیے ہیں۔

 عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اس حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔اعظم سواتی نے یہ درخواست دائر کی تھی کہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے، حالانکہ اس وقت وہ جیل میں تھے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا مقصد بیرون ملک جانے سے روکنا تھا، اور اب چونکہ وہ جیل سے رہا ہو چکے ہیں، اس لیے پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔