انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

26 نومبر کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 ویں مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کو 18 فروری تک ملتوی کیا اور کیس کے دونوں آخری گواہان یعنی تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا۔