انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 19 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو 26 نومبر کو ہونے والی سماعت میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ہے، اور سوال اٹھایا کہ ان کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے۔ عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کیا اور 19 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔