انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمے میں ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈ کی سماعت ہوئی، تاہم مکمل ریمانڈ کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ایمان مزاری اور ہادی علی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی اطلاع دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایمان مزاری کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا حکم دے دیا
 
 
 ایمان مزاری اور دیگر کے خلاف پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے الزامات ہیں۔ عدالت نے سماعت کو 19 فروری تک ملتوی کر دیا۔