9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاسپورٹ بلاک، ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے درخواست

9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاسپورٹ بلاک، ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے درخواست

پشاور: 9 مئی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو بھیجا گیا۔