منشیات فروش گرفتار،دو کلو چرس بر آمد

مصطفی آباد/للیانی، قصور(خصوصی رپورٹ) منشیات فروش محمد دین عرف شہزاد گرفتار،دو کلو چرس بر آمد، چوکی انچارج بیدیاں ارشد سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی افضل ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھرکی سربراہی میں چوکی انچارج بیدیاں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کلیاں کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش محمد دین عرف شہزاد کو بدر پور میں چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو کلو چرس بر آمد کی۔