منشیات فروش گرفتار ،5 کلو چرس بر آمد

حجرہ شاہ مقیم ،دیپالپور (خصوصی رپورٹ)حجرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے5 کلو سے زائد چرس بر آمد کرلی،پولیس نے ملزم سیف اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔