3 خواتین منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس بر آمد

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون،3 خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً 5 کلو منشیات بر آمد کرلی۔سٹی دیپالپور پولیس نیملزمہ نسرین عرف گوشی کو پکڑ کر3880 گرام چرس جبکہ طیب سعید شہید پولیس نے ملزمائوں سلمیٰ اور نادیہ سے 1100 گرام چرس بر آمد کی، ملزمہ نسرین بی بی عرف گوشی ریکارڈ یافتہ بھی پائی گئی ،گرفتار خواتین ملزمائوں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔