قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ الہ آباد نے تین مختلف واقعات میں لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز میں تقاریر کرنیوالے تین قاری حضرات کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی وارث علی نے مقدمہ درج کروایا کہ قاری عمران ولد محمدحسین لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں اْردو زبان میں تقریر کررہاتھا۔اے ایس آئی محمداحمد نے مقدمہ درج کروایا کہ مولانا عبدا? عرف عمر فاروق لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز میں اردو زبان میں شرعی معاملات پر متنازعہ تقریر کر رہا تھا جبکہ اے ایس آئی ملک ظفر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ قاری ذبیح ا? لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز میں پنجابی زبان میں تقریر کر رہا تھا جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے لاؤڈ سپیکر پر پابندی عائد ہے۔