ہمارے لوگوں کی تقاریر حذف کردی جاتی ہیں، 8لوگ اسمبلی سے اغوا ہوئے،سپیکر نے کیا کیا:پی ٹی آئی

ایاز صادق تحریک عدم اعتماد کا عندیہ سلما ن اکرم راجہ

کچھ قوتوں نے بدگمانی پیدا کرنیکی کوشش کی،  عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی:سلمان اکرم،عمران نے کہا اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست مجھ سے کرلے، بانی  نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ،علی ظفر

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ قوتوں نے بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی، عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا منصوبہ ناکام ہوا ہے، انہوں نے کہا مودی مزید حماقت ضرور کرے گا، عمران خان نے کہا ملک میں یگانگت کی ضرورت ہے۔ہمارے لوگوں کی تقاریر حذف کردی جاتی ہیں، 8لوگ اسمبلی سے اغوا ہوئے سپیکر نے کیا کیا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست مجھ سے بات کر لے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا۔