کوئٹہ(آئی این پی )تربت پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان گچکی اور کئی سینئر وکلا کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر کے مطابق لاپتا افراد کے معاملے پر ایک سیمینار کے انعقاد سے قبل انہوں نے حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں اور ایسے اجتماعات سے روکنے والی دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود زبردستی دکانیں اور بازار بند کروائے۔