کنڈا لگاکر بجلی چوری کرنیوالے3 صارفین کیخلاف مقدمات

قصور(خصوصی رپورٹ)مین کیبل سے ڈائریکٹ کنڈا لگاکر بجلی چوری کرنے والے 3صارفین کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ایس ڈی او زسلیمان اکبر اور عمیر سرفراز نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر اور پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمات درج کروائے کہ جمبر کلاں اور ہلہ کے رہائشی صارفین محمد وکیل، حبیب آ اور نوید مین کیبل سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔ جن کے خلاف پولیس تھانہ صدر پھول نگر اور پولیس تھانہ سرائے مغل نے ایس ڈی اوز واپڈا کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔