لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 10 ڈویڑن ،24سنگل بنچزسماعت کرینگے

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر 10 ڈویڑن اور24سنگل بینچز کیسز کی سماعت کریں گے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا روسٹر یکم نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس کمرشل نوعیت کی اپیلوں ،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی   ٹیکس ریفرنسز ،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  اپیلوں پر سماعت کرے گا۔