لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 9 ڈویڑن ،27 سنگل بینچ زسماعت کرینگے

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویڑن اور 27 سنگل بینچزسماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب اور دہشتگردی کیسز ،جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں ،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بھی سول اپیلوں ،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری جبکہ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔