لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 10 ڈویڑن اور24سنگل بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویڑن بینچز ٹیکس، فوجداری، سول اور کمرشل اپیلوں جبکہ سنگل بینچز حکم امتناعی، ضمانت، حبس بے جا، اندراج مقدمہ اورجائیداد سمیت دیگر کیسز پر سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری روسٹر یکم نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو ڈویڑن بینچز ٹیکس ،کمرشل ،بینکنگ اور سول اپیلوں پر سماعت کریں گے۔