ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 9 ڈویژن ،25سنگل بینچز کیسز کی سماعت کرینگے

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 9 ڈویژن اور25سنگل بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ،کمرشل ،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب، انسداد دہشتگردی ،جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں جبکہ جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔