رواں ہفتے 8 ڈویژن بینچ سول ،فوجداری اپیلوں پرسماعت کرینگے

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا
لاہور(خصوصی رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 4 جولائی تک نافذ العمل ججز روسٹر جاری کردیا گیا، پرنسپل سیٹ پر 22 جون سے 25ججز کیسوں کی سماعت کریں گے، آج ( پیر)8 ڈویڑن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے، سنگل بینچ جمعہ کے روز بھی کیسوں کی سماعت کریں گے،ڈویڑن بینچ سوموار سے جمعرات تک اپیلوں پر سماعت کریں گے،ٹیکس سے متعلق کیسوں کی سماعت کرنیوالے دو ڈویڑن بینچ سوموار سے جمعہ تک سماعت کریں گے۔ہفتے کے روز جج کیسوں کے فیصلے لکھوائیں گے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ انسداد دہشتگردی اور میں کیسوں کی سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور چودھریکی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچقتل، اقدام قتل،منشیات کیسوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بنکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بینچسول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔