دولہا کے والد سمیت متعدد باراتیوں کی جیبیں کٹ گئیں

سرگودھا(خصوصی رپورٹ ) دو نامعلوم نو سرباز بارات میں شامل ہو کر دولہا کے والد سمیت متعدد باراتیوں کی جیبوں سے لاکھوں روپے کا صفایا کر کے رفوچکر ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ جلہ مخدوم کے غلام رسول کے بیٹے کی بارات کوٹ مومن کے نجی شادی ہال میں پہنچی تو اسی دوران دو نوجوان مہمان بن کرباراتیوں میں گھل مل گئے ملزمان نوسربازی کرتے ہوئے دولہا پر نوٹ نچھاور کرنے کے دوران ہی شرکاء￿  کی جیبوں کا صفایا کرتے رہے ،ملزمان دولہا کے والد غلام رسو ل سمیت دیگرشرکاء￿  کی جیبوں سے 2لاکھ85ہزار روپے نکال کر رفوچکر ہو گئے ،واردات کے بعد ویڈیو چیک کر کے دولہا کے والد نے لڑکی والوں سے پوچھا کہ یہ آپ کے مہمان ہیں تو انہوں نے کہا نہیں جس پر دولہا کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم سمجھے کے یہ لڑکی والے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکاپولیس کا کہنا ہے کہ بارات کی ویڈیو اور ملزمان کی تصاویر حاصل کر کے انہیں ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔