جیکب آباد سے میرپور برڑو جانے والی باراتیوں کی کوچ کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا، تین باراتی موقع پر چل بسے
شکارپور(آئی این پی )شکار پور میں باراتیوں سے بھری بس کوخوفناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ دولہا، دلہن سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میاں صاحب کے قریب پیش آیا جہاں جیکب آباد سے میرپور برڑو جانے والی باراتیوں کی کوچ کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے تین موقع پر جاں بحق ہو گئے تاہم دوران علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ دولہا اور دلہن بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔