کراچی کی سڑکوں پر دولہا دلہن اور باراتیوں کا ڈانس، ویڈیو وائرل

کراچی(آئی این پی ) اچی کے مصروف شاہ فیصل پل پر   باراتیوں نے گاڑیاں روک کر سڑک پر جشن منانا شروع کردیا۔ دلہا دلہن نے بھی پل پر ہی رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ایک شادی کی بارات شاہ فیصل پل سے گزر رہی تھی کہ باراتیوں نے اپنی گاڑیاں سڑک پر روک دیں۔ اس کے بعد دلہن، دلہا، دوستوں اور رشتہ داروں سمیت دیگر افراد گاڑیوں سے باہر نکل آئے اور پل پر ہی ناچ گانا شروع کردیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دلہا اور دلہن کو پل پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک شخص پل کی دیوار پر چڑھ کر اس منظر کی ویڈیو بناتا بھی دکھائی دیتا ہے۔ باراتیوں نے پل کی ایک جانب ٹریفک روک کر جشن منایا جبکہ دوسری جانب سے گزرنے والے شہری حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے