چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)مہندی کی تقریب میں فحش ڈانس کی ویڈیو وائرل، ڈی پی او ساہیوال کا فوری نوٹس، دولہا سمیت متعدد افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔ اوڈھ کالونی چیچہ وطنی میں مہندی کے دوران فحش رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او نے پولیس کو فوری کارروائی کاحکم دیاجس پر ایس ایچ او سٹی رائے قمر عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے دولہا سمیت متعدد ملزموں کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تقریب میں زیر استعمال سا ئونڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا،پولیس کے مطابق کارروائی سے قبل رقص کرنے والی لڑکیاں موقع سے فرار ہوگئیں، لڑکیوں سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔