شادی ہال انتظامیہ، باراتیوں میں جھگڑا، دولہا سمیت 5گرفتار

 تلخ کلامی پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد زخمی ،ہسپتال منتقل حالت خطرے سے باہر
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں واقع ایک شادی ہال میں باراتیوں اور ہال انتظامیہ کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز، ایس ڈی پی او باغبانپورہ، ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہیایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری عادل کی درخواست پر واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شو آف ویپن، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔