ماڈل ٹائون ڈویژن 4186 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویژن میں 4142 وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کے دوران جیب تراشی کی18 ہزار 324 وارداتیں کی گئیں۔پولیس کے مطابق وارداتوں میں ماڈل ٹائون ڈویژن 4186 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 4142 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر ،صدر ڈویژن جیب تراشی کے 3286 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر جبکہ اقبال ٹائون ڈویژن 2576 مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 2258 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں رواں سال کے دوران جیب تراشی کی 1876 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔جیب تراشی کی وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، جنازوں میں ہوئیں۔