وزیرآباد(خصوصی رپورٹ)ٹریک پر کام میں مصروف ریلوے ملازم ٹرین تلے آکر جاں بحق جبکہ اسکادوست زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے آنے پر گکھڑ منڈی ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر کام میں مصروف ملازم اشرف اور اسکا دوست وہاب حادثہ کا شکار ہو ئے جس کے نتیجے میں اشرف موقع پر ہی جاں بحق جبکہ وہاب شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔