ساہیوال:ٹرین تلے آکر خاتون کی 2بچوں سمیت خودکشی

 جھال روڈ پھاٹک پر خاتون ایک اور 3سالہ بیٹوں سمیت ٹرین تلے کود گئی
 خاتون کی شناخت نہ ہو سکی، تینوں لاشیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)مال گاڑی ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم خاتون کی 2کمسن بچوں سمیت خودکشی ٓلاشیں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی مال گاڑی ٹرین ساہیوال جھال روڈ ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو نامعلوم 30سالہ خاتون نے اپنے 1اور3 سالہ 2بیٹوں سمیت خودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد تینوں کی لاشیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں۔ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔