پھاٹک بند ہونے پر سائیڈ سے موٹر سائیکل گزارتے ٹائر پٹڑی میں پھنسا
عمر اپنی 3سالہ بہن حورین سمیت ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ گیا
کامونکے(خصوصی رپورٹ )کامونکی لیڈی پارک کے قریب ریلوے پھاٹک پر خوفناک حادثہ،بہن بھائی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار عمر 3 سالہ بہن حورین فاطمہ کے ساتھ ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باوجود سائیڈ سے پٹڑی کراس کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ موٹر سائیکل کا ٹائر پٹڑی میں پھنس گیا۔ اسی دوران گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والی ٹرین نے ٹکر مار دی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑگئے۔ ریسکیواہلکار حادثہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔