حادثہ شمسی انڈر پاس کے قریب پیش آیا ،لاشیں ہسپتال منتقل ، شناخت نہ ہو سکی
گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ دھلے کے علاقہ میں ریلو ے لائن عبور کرتے ہوئے 60 سالہ خاتون اور 2 بچے ٹرین زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ شمسی انڈر پاس کے قریب 60 سالہ نامعلوم خاتون، 5 سالہ اور 2 سالہ نامعلوم بچوں کیساتھ ریلو ے لائن عبور کرنے لگی تو لاہور کی جانب سے آنیوالی تیز رفتار ٹرین نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں خاتون اور بچے شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،حادثہ کی اطلاع پاکر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی