نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں 35 سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق روبینہ پیٹرولیم کے قریب ریلوے کراسنگ کے پاس نامعلوم 35 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کرجان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔