ساہیوال:لین دین تنازعہ پرگولی مار کر نوجوان قتل کردیا

10لاکھ ادھار دی رقم کے تقاضا پر ندیم، نوازش، اور چاند نے شہزاد کی جان لی
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے نواحی گاو?ں 86/6-Rمیںلین دین کے تنازعہ پرگولی مار کر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ غلام مرتضیٰ کے بھتیجے شہزاد کا ندیم عباس وغیرہ سے 10لاکھ روپے کالین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا،گزشتہ رات شہزاد نے ملزموں ندیم عباس وغیرہ سے 10لاکھ روپے کی واپسی کا تقاضا کیا جس پر ندیم عباس اوراسکے ساتھی نوازش عرف ناجا نے رقم مانگنے کے رنج پر للکاراجبکہ تیسرے ملزم ناصر نوید عرف چاند نے گولی مار کر شہزاد کو موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاو?ن نے متوفی شہزاد کے چچاغلام مرتضیٰ کی رپورٹ پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔