شہزاد، وقار اور اسامہ نے فائرنگ کر کے لوہے کے طارق کو قتل کر دیا،ملزمان گرفتار کرلیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقے میں لوہا مارکیٹ کے تاجر کو لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر شہزاد، وقار اور اسامہ نے فائرنگ کر کے لوہے کے تاجر طارق کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تینوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔