لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں الیاس سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اجمل سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں قادر سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں یاسین سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں منصور سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گارڈن ٹاون اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ سبزہ زار اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔