طوفانی ہوائوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، نیشنل گرڈ سٹیشن میں خرابی کے سبب کئی علاقے بجلی سے محروم
ہوانا(آئی این پی)کیوبا میں ایک بار پھر سمندری طوفان رافیل نے تباہی مچا دی، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹراپیکل اسٹارم رافیل سے کیوبا میں تباہی پھیل گئی ہے، کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا ہے، 180کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں راستے میں آنے والی ہر شے اڑا لے گئیں۔طوفانی ہوائوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا اور نیشنل گرڈ سٹیشن میں خرابی کے سبب کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، بجلی کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔