فلپائن: پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی

سڑکیں دریا بن گئیں،درخت اور سولر پینلز اڑگئے، نظام زندگی درہم برہم ،سکول بند،پروازیں منسوخ
منیلا(آن لائن)فلپائن کو تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، اور 2 مزید آنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان توراجی زبردست تباہی پھیلا کر رخصت ہو رہا ہے، تاہم اس کے شدید اثرات کے باعث 2 ہزار دیہات خالی کرا لیے گئے۔طوفان کے باعث سڑکیں دریا بن گئی ہیں، تند و تیز ہوائیں درخت اور سولر پینلز اڑا لے گئیں، اور نظام زندگی الٹ پلٹ ہو گیا، سکول بند ہو گئے اور اندورنِ ملک پروازیں منسوخ ہو گئیں، جب کہ ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی ہے۔