لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شالیمار میں اشرف سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون۔ستوکتلہ میں جہانزیب سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں شکیل سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں لیاقت سے1لاکھ روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں مظفر سے 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹاؤن اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد لوئرمال اور گرین ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔