ڈاکوئوں نے ات مچا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاری اڈا میں مقصود سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون۔ریس کورس میں جمشید سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاون میں قاسم سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔نشترکالونی میں دانیال سے1 لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون,شمالی چھاونی میں یوسف سے 1 لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد میں امتیاز سے 1 لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لاری اڈا اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ گارڈن ٹاون اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔