ڈاکوئوں نے ات مچا دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہنجروال میں امجد سے 1لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان, مانگامنڈی میں رزاق سے 1لاکھ 60ہزار نقدی اور موبائل فون۔شالیمار میں تقدس سے 1 لاکھ50 نقدی اور موبائل ہزار فون۔شیراکوٹ میں نوید سے 1 لاکھ 45ہزار اور موبائل فون۔ہربنس پورہ میں عمار سے 1لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غالب مارکیٹ اور مسلم ٹائون سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک مستی گیٹ اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔